پنجاب میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے۔ترجمان

ترجمان ایوان وزیراعلی پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے۔ کسان کارڈ کے ذریعے832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کیے ہیں۔

لاہور۔3جون (اے پی پی):ترجمان ایوان وزیراعلی پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے۔ کسان کارڈ کے ذریعے832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کیے ہیں۔

گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی بدولت100 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی۔ پانچ لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول کیے گئے جو 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم ہوا۔ کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لئے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو مل گئے۔

تین لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لیے۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے۔پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جیئے گا۔پنجاب کے کاشتکارکومالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکاربھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرکے شاندار مثال قائم کی ہے۔