چین اور روس کی بحری افواج رواں ماہ مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے قریب سمندری اور فضائی حدود میں ’’جوائنٹ سی-2026‘‘ کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں کریں گی
چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں رواں ماہ شروع ہوں گی

مزید خبریں
بیجنگ۔5جولائی (اے پی پی):چین اور روس کی بحری افواج رواں ماہ مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے قریب سمندری اور فضائی حدود میں ’’جوائنٹ سی-2026‘‘ کے نام سے مشترکہ بحری مشقیں کریں گی۔شنہوا کئے مطابق چین کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ مشترکہ مشقوں کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے بعض دستے بحر الکاہل کے متعلقہ علاقوں میں مشترکہ سمندری گشت بھی کریں گے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقیں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان سالانہ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مشترکہ طور پر سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔








