پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور قیمت 358 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔