اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے اے ایس او ٹیم نے قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملنے پر سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 اور 17 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے …
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی،کروڑوں روپے کی غیر ملکی اشیا برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے اے ایس او ٹیم نے قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملنے پر سندھ رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 اور 17 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹس، گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔
ہفتہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی سہراب گوٹھ کراچی میں واقع الاصف سکوائر کے قریب دکان نما گوداموں میں کی گئی جہاں سے سمگل شدہ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ سامان میں مختلف برانڈز کی غیر ملکی سگریٹس کے 8509 ڈنڈے، مختلف برانڈز کےغیر ملکی گٹکے کے 1829 پیکٹ، بھارتی ساختہ نسوار کے 327 پیکٹ اور ایرانی خوردنی تیل کی 92 بوتلیں شامل ہیں۔ضبط شدہ اشیا کی کل مالیت کاتخمینہ تقریباً 32,603,550 روپے لگایا گیا ہے۔کسٹمز انفورسمنٹ اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی تجارت میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی۔ یہ کامیاب کارروائی کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور پاکستان رینجرز سندھ کے مؤثر اشتراکِ عمل کی آئینہ دار ہے۔








