گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس، تمباکو کے کاشتکار، ڈیلرز،پاکستان ٹوبیکو بورڈ، ایف بی آر حکام کی شرکت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت بدھ کو صوبے میں تمباکو کے کاشتکار، ڈیلرزاورپاکستان ٹوبیکو بورڈ ، ایف بی آر کے حکام کا مشترکہ اجلاس گورنر ہائوس میں ہوا ۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تمباکوکے کاشتکار اورڈیلرز نے صوبے میں تمباکو کی پیداوار،ایکسپورٹ اور کاشتکاروں اورڈیلرز کو درپیش مسائل سے آگاہ

پشاور۔ 22 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت بدھ کو صوبے میں تمباکو کے کاشتکار، ڈیلرزاورپاکستان ٹوبیکو بورڈ ، ایف بی آر کے حکام کا مشترکہ اجلاس گورنر ہائوس میں ہوا ۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تمباکوکے کاشتکار اورڈیلرز نے صوبے میں تمباکو کی پیداوار،ایکسپورٹ اور کاشتکاروں اورڈیلرز کو درپیش مسائل سے آگاہ ۔اجلاس میں تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرز نے معاہدوں کی منسوخی،نرخوں میں کمی اور ایف بی آر کی جانب سے اضافی ٹیکسز کے نفاذ پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے پہلے سے 25 سالوں پر مشتمل طے شدہ معاہدوں کی منسوخی اور معاوضوں کی تاحال عدم ادائیگی سے صوبے میں تمباکوکی فصل متاثر ہورہی ہے۔اجلاس میں تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرزنے تمباکو کی فصل کو نارکاٹیکس کی کیٹگری سے نکالنے کابھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹوبیکوبورڈ نے نرخوں کاتعین اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی سے متعلق قانونی معاملات پر آگاہی دی۔اجلاس سے چیئر مین ٹوبیکوبورڈ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق اورتمباکو کاشتکاروں اورڈیلرز سے معاہدہ طے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق تمباکو کے کاشتکاروں کو مطلوبہ نرخوں کے مطابق اور معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ پر تمباکو کاشتکاروں اور ڈیلرز کو رجسٹرڈہونے سے متعلق فوائد سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ایف بی آ ر حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹوبیکو ڈیلرز کیلئے ٹیکس وصولی کا ایک طے شدہ قانونی طریقہ کار ہے، ایف بی آر کی پوری کوشش ہے کو فانونی طریقہ کار کے مطابق تمباکو کاشتکار اور ڈیلرز کو سہولیت فراہم کی جائیں۔گورنرخیبرپختونخوا نے تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرز کو اپنے تمام مسائل اور تحفظات آئندہ اجلاس میں تحریری طور پر لانے کی ہدایت کی۔اجلاس سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، آج کا مشترکہ اجلاس کا مقصد تمباکو کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کی حکومتی اورقانونی آرا اورتجاویز سامنے لاناتھا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تمباکو کی فصل اور تمباکو کاشتکاروں اور ڈیلرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

مزید خبریں