، انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا

کارڈف۔ 5 مئی (اے پی پی) انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان مورگن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز …

کارڈف۔ 5 مئی (اے پی پی) انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 173 رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان مورگن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، بابر اعظم اور حارث سہیل کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 16 کے سکور پر اسے فخر زمان کا نقصان اٹھانا پڑا جو 7 رنز بنا کر ٹام کیورن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، امام الحق بھی 7 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں جوفرا آرچر نے نشانہ بنایا، اس موقع پر بابر اعظم اور حارث سہیل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 103 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 134 تک پہنچا دیا، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، 134 کے سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب حارث سہیل 50 رنز بنانے کے بعد آرچر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 135 کے سکور پر بابر اعظم جو کہ اچھی بیٹنگ کر رہے تھے 65 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہو گئے، آصف علی بھی 3 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے، فہیم اشرف 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، یہاں پر عماد وسیم نے 18 اور فہیم اشرف نے 17 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو فائٹنگ بنا دیا، فہیم 17 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن عماد ناٹ آئوٹ رہے، جوفرا آرچر نے 2، ٹام کیورن اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 21 کے سکور پر انگلینڈ کو بین ڈیکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جو 9 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 66 کے سکور پر جیمز ونس 36 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، اس موقع پر کپتان ایوان مورگن اور جوروٹ نے مل کر سکور 131 تک پہنچا دیا، روٹ 47 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن مورگن ڈٹے رہے، انہوں نے جوئے ڈینلی کے ساتھ مل کر عمدہ بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھا اور چوتھی وکٹ میں 44 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، مورگن 57 اور ڈینلی 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید خبریں

Leave a Reply