لاہور۔25 اکتوبر(اے پی پی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نالائقی کی وجہ سے ٹےکس پےئرزکے پیسے کو برباد کیا گیا۔اور ہمارے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ پائے۔ ان کی حکومت میں تعلیمی شعبہ کا برا حال کر دیاگیا ۔ ہماری حکومت میں 40نئے کالجز اور ڈینٹل یونیورسٹی تیار ہو رہے تھے مگر شہباز شریف نے عوام دشمنی کا ثبوت دے …
، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔25 اکتوبر(اے پی پی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نالائقی کی وجہ سے ٹےکس پےئرزکے پیسے کو برباد کیا گیا۔اور ہمارے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ پائے۔ ان کی حکومت میں تعلیمی شعبہ کا برا حال کر دیاگیا ۔ ہماری حکومت میں 40نئے کالجز اور ڈینٹل یونیورسٹی تیار ہو رہے تھے مگر شہباز شریف نے عوام دشمنی کا ثبوت دے کر ان کو بند کر دیا ۔ ہسپتالوں کی تعمیرات کو روک کر مریضوں سے زیادتی کی گئی۔ ایوان کی سپیشل کمیٹی ان منصوبہ جات میں تاخیر کی وجوہات کو دیانتداری سے دیکھے گی عوام کا پیسہ برباد کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعےن کرے گی اور ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔ تعصب کی نذر ہونے والے منصوبہ جات کا ازسر نو تخمےنہ لگایا جائے گا








