، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا امریکہ کے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو

مظفر آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے کشمیر اور جنوبی ایشیاء کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، دنیا کشمیر پر پاک۔ بھارت تنازعہ کو دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے …

مظفر آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے کشمیر اور جنوبی ایشیاء کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، دنیا کشمیر پر پاک۔ بھارت تنازعہ کو دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔ امریکہ کے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مغربی دنیا کو جنوبی ایشیا میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ضرور ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ بھارت کی طرف سے انسانیت کے خلاف ان جرائم کو چھپانا چاہتی ہے جس کا ارتکاب اس نے چودہ فروری کو واقعہ پلوامہ کے بعد کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی مظالم میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ مغربی دنیا میں مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف بہت کم لوگ بولتے ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا نریندر مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ مودی اور اُس کے متشدد حامی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گجرات کی طرز کا قتل عام کرکے 2002ء کی تاریخ دہراسکتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سترہ ، اٹھارہ سال سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑ دی ہے۔

Leave a Reply