اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ترکمانستان کے سفیر عطادجان نیورووچ ملامو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین موجودہ بہترین تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے، دونوں ملکوں کے پارلیمان کے مابین بہترین روابط کے ذریعے دیگر شعبوں …
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ترکمانستان کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ترکمانستان کے سفیر عطادجان نیورووچ ملامو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین موجودہ بہترین تعلقات کو معاشی تعاون اور پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے، دونوں ملکوں کے پارلیمان کے مابین بہترین روابط کے ذریعے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید استحکام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں دونوں ملکوں کے مابین مواصلات کے شعبوں میں طے شدہ معاہدوں کو حقیقت کی شکل دے کر دوطرفہ تعلقات کو نہ صرف فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے عوا م کی سطح پر رابطوں اور ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تاپی پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے کیلئے باہمی اتفاق پر مزید پیشرفت کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان میں پاکستان ترکمانستان دوستی گروپ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور منتخب نمائندوں کو مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو فروغ دینے کیلئے فعال کر دار ادا کرنا چاہئے۔








