اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انحطاط اورموسمی تغیرات باعث تشویش ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ماحولیاتی آلودگی کے اس چینلج کا سامنا کرنے کیلئے نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھر پور آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ماحول کا تحفظ نہ صرف ہماری قومی …
چیئرمین سینیٹ کی پارلیمنٹ ہاوس کے سبزہ زار میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انحطاط اورموسمی تغیرات باعث تشویش ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ماحولیاتی آلودگی کے اس چینلج کا سامنا کرنے کیلئے نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھر پور آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ماحول کا تحفظ نہ صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھری فضاء میں سانس لینے کے مواقع فراہم کرنا ہماری انسانی ذمہ داری بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے سبزہ زار میں میگنولیا کا پودا لگانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین سینیٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔








