اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے آئرش امریکن بزنس ٹائیکون چنک فرینی کی جانب سے 8 ارب مالیت کی اپنی تمام دولت بطور خیرات دینے کے عمل کو "حقیقی امیری" قراردیا ہے۔ سابق امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی زندگی میں ہی اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کی میڈیا رپورٹس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسی …
آئرش امریکن بزنس ٹائیکون کی جانب سے8 ارب مالیت کی دولت بطور خیرات دینے کا عمل "حقیقی امیری” ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے آئرش امریکن بزنس ٹائیکون چنک فرینی کی جانب سے 8 ارب مالیت کی اپنی تمام دولت بطور خیرات دینے کے عمل کو "حقیقی امیری” قراردیا ہے۔ سابق امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی زندگی میں ہی اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کی میڈیا رپورٹس پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسی وجہ سے اس عمل کومیں حقیقی امیری، ایک آزاد روح قرار دیتا ہوں ۔ یہ عطیہ کرنے کا عمل وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب تر ہے جنہوں نے ہمیشہ یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے عطیات سے پاکستان کا سب سے بڑا شوکت خانم میموریل ہسپتال بنایا۔2019 میں ہسپتال کو زکوة اور عطیات کی مد میں 7 ارب 58 کروڑ روپے کی امداد موصول ہوئی جس سے غریب اور ضرورت مند مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر آسکیں ۔ فرینی فروبز میگزین جو اپنی فاﺅنڈیشن اٹلانٹک فلنتھراپسٹ کے ذریعے دنیا کی جامعات اور فاﺅنڈیشنز کو بڑی مقدار میں عطیات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سیکھا ہے، میں پرامید ہوں کہ ہم بہت کچھ مختلف کریں گے ۔ فرینی نے کہا تھا کہ زیرو ہیرو ہے، میں نے دیکھا کہ کئی جگہ جہاں مد میں تاخیر نہ کرنے سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتاہے ۔ یہ بہت اہم ہے کہ جب آپ زندہ ہوں اور اپنا سب کچھ عطیہ کردیں ۔ فرینی نے بغیر گاڑی اور گھر کے زندگی گزاری جبکہ ان کے پاس جوتوں کا صرف ایک جوڑا ہے ۔ اس نے ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا یہاں تک کہ اس کے خاندان کے افراد اور تعلق دار بھی ایک ہی جہاز میں اس کے ساتھ بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں۔








