آئرلینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 26 جولائی کوکھیلاجائےگا

ڈبلن۔24جولائی (اے پی پی):آئرلینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26جولائی کوسول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ کے مقام پر کھیلاجائےگا۔زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 2ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس …

ڈبلن۔24جولائی (اے پی پی):آئرلینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26جولائی کوسول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ کے مقام پر کھیلاجائےگا۔زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 2ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم نے زمبابوے کی ویمنز ٹیم کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ ون ڈے سیریز میں مہمان زمبابوے کی خواتین ٹیم کو چیپو موگیری تیریپانو لیڈ کریں گی جبکہ میزبان آئرلینڈ ویمنز ٹیم کو گیبی لیوس لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ایک روزہ میچ 28 جولائی کو سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں