ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات باہمی احترام اور وقار پر مبنی ہیں، طارق فضل چوہدری

:وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور وقار پر مبنی ہیں

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور وقار پر مبنی ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 13 میں سے 9 نشستیں جیتی ہیں اور 10 اگست کے بعد آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ڈھائی سال مکمل ہو چکے ہیں اس لیے حکومت پر بلاجواز تنقید جمہوری عمل کے لیے ٹھیک طرز عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ تنازعات پیدا کرنا اور غیرضروری تنقید مناسب نہیں۔

مزید خبریں