آئرلینڈ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ڈبلن ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آئرلینڈ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ،یہ دونوں مسئلے برطانیہ کے ہی پیدا کردہ ہیں، آئرلینڈ بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے، امید ہے کہ آئرلینڈ …

ڈبلن ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آئرلینڈ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ،یہ دونوں مسئلے برطانیہ کے ہی پیدا کردہ ہیں، آئرلینڈ بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے، امید ہے کہ آئرلینڈ یورپی یونین میں ہماری نمائندگی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق کے لئے آواز اٹھائے گا۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ یہاں ڈبلن میں آئرش ممبران پارلیمنٹ ، مئیر اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور دانشوروں سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاکستان کے سفیر مسٹر شہزاد، گرفتھ کالج کے پاکستانی نژاد پروفیسر ڈاکٹر وسیم، بیرسٹر عمران خورشید، پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے صدر زاہد ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔