آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ ،حنیف محمد ہائی پرفارمنس میں جاری

راولپنڈی۔25جولائی (اے پی پی):آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔ کیمپ کے اٹھارہویں روز خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے طویل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں۔ ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے …

راولپنڈی۔25جولائی (اے پی پی):آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے۔

کیمپ کے اٹھارہویں روز خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے طویل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں۔ ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔

پاکستان اور آئرلینڈ ویمنز کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے جو کلون ٹرف، آئرلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں