آئس لینڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی پرچم والے نقشے کی پوسٹ پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا

یورپی ملک آئس لینڈ نےڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی پرچم والے نقشے کی پوسٹ پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا، نقشے میں آئس لینڈ اور دیگر ممالک کوتوسیع شدہ امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

کوپن ہیگن۔8ستمبر (اے پی پی):یورپی ملک آئس لینڈ نےڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی پرچم والے نقشے کی پوسٹ پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا، نقشے میں آئس لینڈ اور دیگر ممالک کوتوسیع شدہ امریکا کا حصہ دکھایا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ٹروتھ سوشل پرشیئر کئے گئےنقشے میں امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، میکسیکو، وسطی امریکا اور کیریبین کو امریکی پرچم کے نیچے دکھایا گیا تھا، جبکہ پورے خطے پر یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکا کا لیبل درج تھا۔ آئس لینڈ کی وزیر خارجہ تھورگِردور گُنّارسڈوتیر نے آئس لینڈ میں امریکی سفیر بلی لانگ کو طلب کیا۔ بلی لانگ نے گزشتہ ماہ ہی باضابطہ طور پر یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ آئس لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ موقف میں واضح کیا گیا کہ یہ پوسٹ مکمل طور پر نامناسب تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ، کوپن ہیگن اور ریکیاوک میں امریکی سفارت خانوں اور نوک میں امریکی قونصل خانے نے تبصرے کا فوری جواب نہیں دیا۔ آئس لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ۔