آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لئے100ارب روپے سے زائد رقم رکھی جائے گی،انجینئرمحمد بلیغ الرحمان

راولپنڈی ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئرمحمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے100ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دو سالہ بیچلرز پروگرام ختم کر کے چار سالہ کیا جائے گا جس کا اطلاق ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز پر کیا جائے گا۔وزیر اعظم …

راولپنڈی ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ انجینئرمحمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لئے100ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دو سالہ بیچلرز پروگرام ختم کر کے چار سالہ کیا جائے گا جس کا اطلاق ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز پر کیا جائے گا۔وزیر اعظم محمدنواز شریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،تعلیم کے یکساں نصاب پر بھی پالیسی بنائی جا رہی ہے جس کے مطابق وفاق سمیت تمام صوبوں میں تعلیم کا نصاب یکساں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے گذشتہ روز فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یو ایس۔ایڈ) کے تعاون سے فیکلٹی آف ایجوکیشن بلڈنگ کا افتتاح کے موقع پر کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply