اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ جمعرات کو سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے آگاہ کیا گیا تھا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال …
آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ 10جون کوپیش کیاجائیگا، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔
جمعرات کو سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے آگاہ کیا گیا تھا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025کے قومی اقتصادی سروے کا جراء 9 جون کو ہوگا۔








