اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے لئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی 20 سکمیوں کے لئے23067.437 ملین مختص کیے ہیں ۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی2020-21 ) کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری سکیم نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی کوآرڈنیشن سینٹر کے قیام کے لئے 199.180ملین ‘ پی این آر اے کی ری انفورسمنٹ …
آئندہ مالی سال کے لئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی 20 سکمیوں کے لئے23067.437 ملین مختص
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے لئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی 20 سکمیوں کے لئے23067.437 ملین مختص کیے ہیں ۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی2020-21 ) کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری سکیم نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی کوآرڈنیشن سینٹر کے قیام کے لئے 199.180ملین ‘ پی این آر اے کی ری انفورسمنٹ منصوبے کے لئے 150.820ملین مختص کیے گئے ہیں ۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی 19جاری سکیموں کے لئے 23047.437 ملین جبکہ ایک نئی سکیم کے لئے 200 ملین مختص کئے گئے ہیں ۔









