آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود،مرطوب رہنے جبکہ گردآلودہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔

ملتان۔ 18 اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود،مرطوب رہنے جبکہ گردآلودہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔ منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.1سینٹی گریڈاورکم سےکم 29.5سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کانتاسب71فیصد اورشام پانچ بجے54فیصدتھا۔(کل) بدھ کے روزطلوع آفتاب صبح پانچ بجکر41منٹ پراورغروب آفتاب شام چھ بجکر54 منٹ پرہوگا۔