آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، بالائی/وسطی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں گرج چمک کے …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، بالائی/وسطی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اس دوران پہاڑوں پر برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لہہ میں درجہ حرارت منفی 9، گوپس، سکردو منفی 6، ا ستور، بگروٹ منفی5، مالم جبہ منفی 4 اور قلات میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔