اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےجبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےجبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان لسبیلہ 05، کشمیر، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی11، زیارت منفی09، استورمنفی08، قلات، کالام منفی07، سکردومنفی06، گوپس منفی05، ہنزہ، مالم جبہ، پاراچنار، کو ئٹہ اور نتھیا گلی میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








