اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش / ہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش / ہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، استور منفی 8، کالام، سکردو منفی 5 ، مالم جبہ اور گوپس میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








