آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں جھکڑ وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور وسطی شہر وں قصور، اوکا ڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگو دھا اور بھکرمیں تیز ہوائوں وگر ج چمک کے ساتھ ہلکی وتیز با رش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سیالکوٹ (ایئر پورٹ 04، سٹی 02) جھنگ، منڈی بہائوالدین02، حافظ آباد، کوٹ ادو اور ملتان (ایئر پورٹ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18اور زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 59رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں فیز 8ایوی گرین 51،یو ایم ٹی 65، سی ای آر پی آفس74، فدا حسین ہائوس59 اورسید مرا تب علی روڈ پر 70 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔