اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں پیر سے جمعرات تک موسلا دھار بارش جبکہ خیبرپختونخوا میں منگل سے بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ سے اتوار …
آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں پیر سے جمعرات تک موسلا دھار بارش جبکہ خیبرپختونخوا میں منگل سے بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ سے اتوار تک سندھ اور بلوچستان میں بھی رہے گا تا ہم یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس کے باعث برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔








