آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ (آج) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی …

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ (آج) اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب مری 46 ، لیہ 30 ، منگلا ، جھنگ 28 ، جہلم ، چکوال 26 ، فیصل آباد 23 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 22 اور منڈی بہاولدین میںملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو ،کالام اوربگروٹ میں منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں