آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، تا ہم مری اور گلیات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود،خشک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں لا ہور،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی، بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا، دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 34 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 34 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح91 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 71، سی ای آر پی 127، برکی روڈ 154،عسکری ٹین60، کنٹو نمنٹ 108،ما ڈل ٹائون 86 ،علامہ اقبال ٹائون 122اور اے آر سی لاہور میں 99 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں