آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی/ وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 39 ملی میٹر، مالم جبہ 24، پٹن 21، سیدو شریف 19، چترال 16، کاکول 4، بالاکوٹ 3، دیر 2، جھنگ 32، جوہرآباد 15، حافظ آباد 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، بہاولنگر 9، اٹک 8، سرگودھا 7، فیصل آباد 6، نور پور تھل 5، خانیوال 2، اسلام آباد ایک، گوپس 7، ہنزہ، بگروٹ 4، گلگت ایک اور مظفرآباد میں5 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔