اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے،اس دوران زیریں خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سےتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے،اس دوران زیریں خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا تاہم گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور بارکھان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی) 20، میرکھانی 17، کالام 16، دروش 13، بنوں 12، پٹن 08، چترال 02،گلگت بلتستان میں گلگت 12، بونجی، چلاس 09، استور، بابوسر 07، سکردو، بگروٹ 06، گوپس 02،بلوچستان میں بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو ،جیکب آباد،موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد47، لاڑکانہ اورسکرنڈ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








