اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران میں چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اورکشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب :راولپنڈی (نیو کٹاریاں 68، شمس آباد 31، چکلالہ 22، پیرودھائی 19، کچہری 17، گوالمنڈی 14)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 50 اور سٹی 21)، منگلا 25، اسلام آباد (ایئرپورٹ 20، سٹی 13، سید پور 01)، گجرات 12، نارووال 06، جہلم 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی۔پیر کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین ،نوکنڈی 44اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








