آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی متوقع ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا ،پنجاب اور کوئٹہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: گلگت 15، استور 14، بابوسر 07، سکردو، بگروٹ 06، بونجی، چلاس 01، خیبر پختونخوا: کالام، دروش 09، چترال، دیر 08، پٹن 06، چراٹ 05، کاکول 04، میر کھانی 03، پشاور 01، بلوچستان: کوئٹہ 09، کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 08، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ 04، پنجاب: مری 08، جہلم 06، منڈی بہائوالدین 05، منگلا، جوہرآباد 03، اسلام آباد ائیرپورٹ، نورپور تھل میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔








