آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع

مزید خبریں
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب اوروسطی و جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،پنجاب،شمال مشرقی،،بلوچستان،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ 55، دیر 13، پاراچنار 08، سیدو شریف 04، پنجاب:
خانیوال 30، نارووال 27، لاہور (ایئرپورٹ 22)، ڈیرہ غازی خان 21، کوٹ ادو 16، اسلام آباد (گولڑہ 13، ایئرپورٹ 12، بوکرا 09، زیروپوائنٹ، سیدپور 01)، گجرات 09، لیہ 08، راولپنڈی (کچہری 07، شمس آباد 05، پیرودھائی 05، گوالمنڈی، نیو کٹاریاں 04)،بہاولپور (ایئرپورٹ 07، سٹی 03)، ملتان (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)، مری،بہاولنگر 04، منگلا 02، اوکاڑہ، قصور01،بلوچستان:بارکھان10،گلگت بلتستان :بابو سر03،گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :سبی 45، دالبندین، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظرمغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر موجود ہے، بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ موسمی کم دبائو مغربی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔








