وزیر اعلیٰ نے تمام ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملاقات کیلئے کسی بھی قسم کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت سے مکمل استثنیٰ قراردے دیا

"وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے تمام ارکان گلگت بلتستان اسمبلی کو پیشگی اجازت کے بغیر ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی نمائندوں کی رسائی آسان بنانا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔”

گلگت۔ 15 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے عوام نمائندوں کی رسائی کو آسان بنانے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہےاور تمام ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملاقات کیلئے کسی بھی قسم کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت سے مکمل استثنیٰ قراردے دیا ہے۔۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیکورٹی سٹاف کو باضابطہ اور سخت ہدایات جاری کردی ہیں کہ جب بھی کوئی معزز ممبر اسمبلی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تو انہیں سہولت فراہم کی جائے۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے عوام نمائندوں اور حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید فعال اوربہتر بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ ممبران اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور ان کیلئے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے درواز ے جوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

مزید خبریں