جامعہ سرگودھا کی ویمنز بیس بال ٹیم نے انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویمنز بیس بال ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ 2025-26 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔یہ چیمپئن شپ 10 سے 14 جولائی 2026 تک فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی

سرگودھا ۔ 15 جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویمنز بیس بال ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرویورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ 2025-26 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔یہ چیمپئن شپ 10 سے 14 جولائی 2026 تک فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی جامعات کی ویمنز بیس بال ٹیموں نے حصہ لیا۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ثمر ہے۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، چیئرمین یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، چیئرمین یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، چیئرپرسن یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی (خواتین) ڈاکٹر آسیہ سیف علوی، رجسٹرار وقار احمد، ٹریئرر محمد انوار، ڈائریکٹر سپورٹس احمد خان ہرل اور انچارج ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز ڈاکٹر یاسر اقبال وڑائچ نے بھی ٹیم کی کپتان، کھلاڑیوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس (خواتین) و ٹیم منیجر شازیہ ناصر، ٹیم کوچ انساء ارشد اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے عملے کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔

مزید خبریں