آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے،ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے،ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔ جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : حیدرآباد 40، پڈعیدن، ٹنڈو جام اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









