آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود ہنے کی توقع ہے ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کالام 12، دروش 03، دیر 02، چترال 01، گلگت بلتستان: گوپس، استور 03، بونجی، چلاس اور سکردو 01 میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی39،تربت ، شہید بینظیر آباد،لسبیلہ ، حیدرآباد ور چھور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔