آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: جوہرآباد 72، حافظ آباد 44، نورپور تھل 43، قصور، شیخوپورہ 22، گوجرانوالہ 16، سرگودھا 13، جھنگ 12، فیصل آباد 09، بھکر 08، چکوال 07، اوکاڑہ 05، مری 03، گجرات، لاہور (سٹی، ایئرپورٹ 02)، نارووال 02، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01 ،کشمیر:کوٹلی 26، راولاکوٹ 19، مظفرآباد (ایئرپورٹ 15، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ 02 ،خیبرپختونخوا:پٹن 03 ،گلگت بلتستان:بونجی اور چلاس میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، چھور45، نوکنڈی اور دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔