اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے دوران درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے دوران درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہا تاہم مری میں ایک ملی میٹر بارش اورہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب ، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی10، سکردومنفی07، کالام منفی06، استورمنفی04، پاراچنار، گوپس، مالم جبہ کوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








