آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک، مطلع جزوی ابرآلود اور پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی 10 ،استور منفی 09، کلام ،گوپس منفی 08، سکردومنفی 07 ،مالم جبہ منفی 05 اور پارا چنارمیں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔