آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، …

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش/برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوامالم جبہ 12،لوئر دیر، کالام03،پٹن 01، بلوچستان: کوئٹہ ( سمنگلی 05،شیخ مندہ 02)ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔برفباری مالم جبہ میں 06 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، گوپس منفی06، کالام منفی05، مالم جبہ منفی04 اوراسکردو میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔