آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور پہاڑی علا قوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، شمال مشر قی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، شمال مشر قی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح ہلکی سے درمیانی دھندکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہا تاہم شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقامات پر بارش/برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان، گلگت بلتستان: بارکھان 04، کشمیر: راولا کوٹ اور گڑھی دوپٹہ 03، مظفرآباد ایئرپورٹ 02 جبکہ برف باری سکردو 6.5اور استور 0.4انچ ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں