آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری
آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی ، سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کردیئے ، خاران میں سکیورٹی فورسز کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں جبکہ دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔







