آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکا مسلح حملہ، ایک رینجر اہلکار شہید اور ایک زخمی
آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکا مسلح حملہ، ایک رینجر اہلکار شہید اور ایک زخمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکے مسلح حملے میں ایک رینجر اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں رینجرجوان سپاہی شاہ نواز سینےپر گولی لگنے سے شہید ہو گئے جبکہ لانس نائیک بلال کندھے پرگولی لگنےسے شدید زخمی ہوئے ،فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید رینجر اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔
آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکینوں کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے،سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے ،ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔







