آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے ، پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08،اسکردو، گوپس، کالام، …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08،اسکردو، گوپس، کالام، استور منفی02، راولاکوٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔