آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا تاہم مغربی بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا تاہم مغربی بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر 44، روہڑی، بھکر اور نور پور تھر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔