ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند مقامات پر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا تاہم خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اوربھکر میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پاراچنار 26، دیر (بالائی 06، زیریں 02)، میر کھانی، کالام 06، چترال، دروش 04، بلوچستان: قلات 03، کوئٹہ (شیخ ماندہ 02، سمنگلی 01)، پنجاب: بھکر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر، جیکب آباد، تربت44،روہڑی، بھکر، نور پور تھل اور بہاولپور میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔









