آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران با لا ئی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہاراور با لا ئی /وسطی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل (منگل کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم با لا ئی /مغربی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔
بالائی پنجاب، گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو ئی۔ پنجاب: جہلم 29،اسلام آباد(سیدپور 13) ، منگلا 02، مری اور سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، کشمیر: کوٹلی 11، راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: بگروٹ 08، گوپس 05، بونجی 04، گلگت 01، خیبرپختونخوا:
پٹن 08، دروش 06، پاراچنار 05، دیر اور مالم جبہ 03، میر خانی اور بنوں میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت، مٹھی 45، کراچی ، سبی ،لسبیلہ اور ٹھٹھہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








