آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ شدیدآندھی/جھکڑ چلنے

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔کل ہفتہ کوگلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب،کشمیر،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ائیرپورٹ 49، سٹی 05)، نارووال 48، اٹک 11، کشمیر: راولاکوٹ 04، مظفرآباد (سٹی، ائیرپورٹ 03)، گڑھی دوپٹہ 03، کوٹلی 01، خیبرپختونخوابالاکوٹ 04، کاکول 02، گلگت بلتستان: گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو51، سبی 50،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد ،تربت پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں