آئیسکو نے جمعہ اور ہفتہ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے جمعہ اور ہفتہ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے جمعہ اور ہفتہ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 24 اپریل 2026 کو، جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132 کے وی جی ایس ایس ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ اور نارتھ بند رہیں گے، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی بھگوال ،25 اپریل 2026 کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، قریشی آباد، اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس،

سپارکو، این پی ایفI، این پی ایفII، ڈاکٹر ٹاؤن، پی ڈبلیو ڈیI، پی ڈبلیو ڈیII فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک نیو سنگھوئی، چوٹالہ، کھائی کھلیا، پکھوال، ایف 2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس)، جکڑ، ایف 9 (چک دولت)، ناتھوالہ، سنگھوئی، صفدر شہید فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 07:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک ،132 کے وی جی ایس ایس پلندری (آزاد پتن فیڈر) اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔