اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی …
آئیسکو نے (کل) جمعرات کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
2 جولائی 2026ء کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک جرار کیمپ، بھل، جتھہ ہتھیال، بسالی فیڈرز،اٹک سرکل میں صبح6:00 بجے سے 10:00 بجے تک فوارہ چوک فیڈر،جہلم سرکل میں صبح6:00 بجے سے 10:00 بجے تک پکھوال، ایف 7 (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹائون، عباس پورہ، بوریان، ایف 2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس)، جکڑ، ایف 9 (چک دولت) فیڈرز،چکوال سرکل میں صبح6:00 بجے سے 10:00 بجے تک عبداللہ پور،
جلال پور، ساغرپور، سی ڈبلیو او، پی ڈی خان، ڈفر فیڈرز، صبح6:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک جمال وال، مینگن فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن آر بی منگلا کے پاور ٹرانسفارمر ٹی 1 ، 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان صبح8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی چکوال -بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








